غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 600 فلسطینی شہید ہو گۓ

فلسطینی شہید

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں آج چوبیس گھنٹوں میں صیہونی فوج نے ایک مرتبہ پھر بموں کی بوچھاڑ کر دی غزہ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریباً چھ سو فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں 7 اکتوبر سے لے کر اب تک شہید ہونے واے فلسطینیوں کی تعداد 18000 ہو چکی ہے اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت کی وجہ امریکہ کے جنگ بندی کی قرار دادکو ویٹو کرنا ہے جس کے بعد صیہونی فوج کے ایک مرتبہ پھر حوصلے بڑھ گۓ اور وہ بپھر گئی اور پہلے سے زیادہ شدت سے حملے شروع کر دیے ۔

اس وقت غزہ مکمل طور پر کھنڈر بن چکا ہے ہزاروں فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہےگرفتار ہونے والے فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے ناروا سلوک کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر نشر کی جا رہی ہیں لندن کی ایک نیوز ایجنسی نے یہ تصدیق کی ہے کہ ان وڈیوز اور تصاویر میں ان کا ایک نامہ نگار بھی شامل ہے جو غزہ میں صحافت کے فرائض سر انجام دے رہا تھا تو اسرائیلی فوج نے اسے بھی گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والے فلسطینی شہریوں کا کسی مزاحمتی جماعت یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں صیہونی فوج کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی تصاویر اور وڈیوز جاری ہونے کے بعد پوری دنیا میں اسرائیلی فوج کی اس بربریت اور انتہا پسندی کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+