یمن نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی تمام بندر گاہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا

امریکہ کے جہاز

نیوز ٹوڈے :   جنگ کے آغاز سے ہی یمن فلسطین کے ساتھ جنگ کی آگ میں کودا ہوا ہے اور یمن نے امریکہ اور اسرائیل کے کئی بحری جہازوں پر حملے بھی کیے ہیں لیکن سب سے بڑھ کر اب یمن کے لیڈر انصار اللٰہ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ اب تک ہم نے صرف اسرائیل کے بحری جہازوں کو ہی نشانہ بنایا ہے لیکن اب ہم اعلان کرتے ہیں کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں فوری طور پر مدد کی ترسیل نہ شروع کی تو ہم بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے کسی بھی ملک کے بحری جہاز اور اسرائیل سے واپس آنے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کے ہوں اسرائیل کے ساتھ دوستی نبھانے والے تمام ملک ہمارے دشمن ہیں ۔

یمن کے حوثیوں کے اس اعلان کے بعد اسرائیل کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے اسرائیل نے بوکھلاہٹ میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے یمن کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا تو ہم خود یمن کے خلاف ایکشن لے لیں گے حالانکہ امریکہ نے ایک ہفتہ قبل ہی اسرائیل سے دو ٹوک کہہ دیا تھا کہ یمن کے خلاف کوئی کاروائی نہ کرنا لیکن بحیرہ احمر میں اسرائیلی بندر گاہ جانے والے تمام جہازوں پر پابندی لگانےپر اسرائیل چپ نہیں بیٹھ سکتا کیونکہ اس دھمکی کے بعد دوسرے ملکوں کے بحری جہاز بحیرہ احمر میں آنے سے کترانے لگے ہیں جنگ کے بعد اسرائیل کی معیشت پہلے ہی گر چکی ہے اور بحیرہ احمر اسرائیل کی تجارت کا بہت اہم مرکز ہے اسلیے اسرائیل کسی بھی صورت اس راستے کو بند نہیں کرنا چاہتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+