حوثی گروپ کا اسرائیلی فوجی اڈوں پر بھی میزائلوں سے حملہ

حوثی گروپ

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کو اس وقت ٹرپل ایچ کا سامنا ہے ٹرپل ایچ سے مراد حماس اور حزب اللٰہ کے بعد حوثی لڑاکوں نے بھی جنگ کا مورچہ سنبھال لیا ہے حوثی لڑاکے موقعے کی تلاش میں تھے اور موقع ملتے ہی حوثیوں نے کئی میزائلیں اسرائیل کی طرف داغ دیں حماس اور حزب اللٰہ پہلے ہی مل کر اسرائیل کے ٹھکانوں اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن اب حوثی لڑاکوں نے اسرائیل کے کئی شہروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے  اور ان تینوں جماعتوں کے پیچھے ایران پوری قوت سے کھڑا ہے بے شک اس جنگ میں ایران براہ راست جنگ کے میدان میں نہیں اترا لیکن حماس ، حزب اللٰہ اور حوثی یعنی ٹرپل ایچ کوایران کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔

اور اب ایران اسرائیل کو مات دینے کیلیے ان تینوں جماعتوں کو خطرناک ہتھیار دے رہا ہے ایران کی انہی لمبی دوری تک مار کرنے والی تین میزائلوں سے حوثیوں نے اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے اور کئی ڈرون بھی اسرائیل کی طرف داغے ہیں حوثی لڑاکوں کا جنگ میں شامل ہونا اسرائیل کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے کیونکہ حوثی جماعت ایک طاقتور جماعت ہے جس نے یمن کی حکومت کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے یمن کے ایک بڑے حصے پر حوثیوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور عراق میں بھی حوثی لڑاکے اپنی دھاک بٹھاۓ ہوۓ ہیں اس وقت اسرائیل کو جنوبی لبنان سے حز ب اللٰہ کے حملوں کا بھی سامنا ہے حزب اللٰہ پچھلے کئی دنوں سے اسرائیل کی فوجی چوکیوں اور ٹھکانوں کو بموں اور راکٹوں سے دہلا رہا ہے اسرائیل کو اس وقت تین تین مورچوں پر جنگ کا سامنا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+