سعودی عرب کے شہر ریاض میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گۓ

ٹرک اور بس کے تصادم

نیوز ٹوڈے :   سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک ٹرک اور بس کے تصادم کے باعث ٹرک ڈرائیور اور بس کے اندر سوار 4 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ جبکہ بس میں سوار 25 افراد زخمی ہو گۓ جن میں سے 15 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ٹرک اور بس کے تصادم میں ہلاک ہونے والے مسافروں میں غیر ملکی مسافر شامل ہیں جن میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مسافر شامل ہیں حادثے کا شکار ہونے والی بس مزدوروں کو کام کے بعد ان کی رہائش گاہ کی طرف لے جا رہی تھی جب راستے میں ٹرک سے ٹکرا گئی سعودی عرب کے علاقے ریاض کے صنعتی علاقے الجبیل میں ایک کار ایک مسافر بس سے ٹکرا گئی کار میں چار طالبات سوار تھیں اور وہ چاروں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں-

جبکہ کار ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ جاں بحق ہو گیا اس حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی حادثے میں ہلاک ہونے والی ایک طالبہ اور ڈرائیور آپس میں بہن بھائی تھے تاحال اس حادثے کی کوئی معقول وجہ سامنے نہیں آئی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+