پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی کو ایک سنگین مسئلہ نہ سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے
- 11, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان کی آبادی میں جس تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اسے مسئلہ نہ سمجھنا ایک سنگین ترین غلطی ہے بد قسمتی سے اس سنگین مسئلے پر ماضی میں کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی اسی وجہ سے پاکستان دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر آ گیا ہے پاکستان کی آبادی میں تو تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن وسائل کے اعتبار سے پاکستان جوں کا توں کھڑا ہے 2023 میں کی گئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے اوپر تھی2017 کے مقابلے میں پانچ سال کے اندر اندر پاکستان کی آبادی میں 3 کروڑ 36 لاکھ کا اضافہ ہو چکا ہے-
اگر 1998 کی مردم شماری کو دیکھا جاۓ تو 25 سال میں پاکستان کی آبادی میں 11 کروڑ افراد کا اضافہ ہو چکا ہے فروری میں نۓ الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور تمام پارٹیاں اپنی انتخابی مہم کو حتمی شکل دے رہی ہیں لیکن کیا کوئی بھی پارٹی بڑھتی ہوئی آبادی کے اس سنگین مسئلے کو مسئلہ سمجھنے کے لیے تیار ہے سیاسی قیادت اس مسئلے کو سنگین مسئلہ کب سمجھے گی آبادی پر قابو پانا ہر پارٹی کے منشور میں شامل ہونا چاہیے-
تبصرے