حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اہم اعلان

قیدیوں سے متعلق مطالبات

نیوزٹوڈے:   حماس نے اسرائیل کو خبردار کر دیا کہ قیدیوں سے متعلق مطالبات نہ پورے ہونے کی صورت میں کوئی بھی یرغمالی غزہ سے زندہ باہر نہیں جائے گا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، حماس کے ترجمان نے ٹیلی وژن میں بیان دیا کہ تبادلے، مطالبات اور مذاکرات پوری کیے بغیر ، اسرائیل کاکوئی بھی قیدی زندہ باہر نہیں جائے گا۔ حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا کہ "تحریک اپنے قیدیوں کے بدلے تمام فوجی رہا کرنے کے لیے تیار ہے"۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ابھی تک 137 یرغمالی غزہ میں موجودہ ہے۔

اتوار کو اسرائیلی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی غزہ میں حماس کے مقامات سمیت 250 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے عالمی ادارے صحت کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے جاری جنگ کے بعد، غزہ میں صحت کا نظام تہس نہس ہو کر رہ گیا ہے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک حماس کا گرپ زندہ ہے تو، تب تک اسرائیل فلسطین میں حملے بند نہیں کرے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+