بھارت بھی غزہ پر اسرائیل کی بربریت برداشت نہ کر سکا

اسرائیل کی بربریت

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے دوران بھارت ایسا ملک ہے جو اسرائیل کے ساتھ کھڑا تھا اور بھارت کے لوگ بھی سوشل میڈیا پر اسرائیل کی حمایت کر رہے تھے لیکن ان دو ماہ بعد بھارت نے پہلی مرتبہ پارلیمنٹ میں کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹیلی فون پر فلسطین کے وزیر خارجہ سے بات بھی کی ہے جے شنکر نے کہا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر فلسطین نے جو حملہ کیا وہ درست نہیں تھا لیکن اب اسرائیل فلسطین میں جو مظالم ڈھا رہا ہے وہ بالکل غلط ہے بھارت ہمیشہ سے فلسطین کے ساتھ تھا اور آج بھی فلسطین کے ساتھ ہے دونوں وزراء کے درمیان کافی دیر بات چیت جاری رہی ۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ غزہ کے شہریوں پر اور ویسٹ بینک کے معصوم لوگوں پر جو حملے ہو رہے ہیں ہم ان کے سخت خلاف ہیں اور ان حملوں کی کسی طرح بھی حمایت نہیں کرتے جے شنکر نے کہا کہ ہم سے جو کچھ ہو سکا ہم فلسطین کی مدد کرنے کیلیے تیار ہیں اور جنگ سے کسی بھی ملک کو فائدہ نہیں پہنچتا اس لیے اس مسئلے کو جلد از جلد بات چیت کے ذریعے سلجھانے کی ضرورت ہے اس سے قبل وزارت خارجہ ارندم باغچی نے بھی کہا تھا کہ ہندوستان ہمیشہ فلسطین کی ایک خود مختار ریاست کے قیام کی وکالت کرتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+