یورپی ملکوں نے یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

یورپی یونین

نیوز ٹوڈے :   چار یورپی ملکوں مالٹا ، اسپین ، بیلجیئم اور آئر لینڈ نے فلسطین کا ساتھ دیتے ہوۓ یورپی یونین کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی پارلیمینٹ میں غزہ میں ہونے والے قتل عام کے خلاف آواز اٹھائی جاۓ اور بات چیت کے ذریعے جنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور فلسطین اور اسرائیل کا دو ریاستی حل نکالا جاۓ مصر اور موریطانیہ نے بھی اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں اس وقت امداد کی نہیں بلکہ فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے اس لیے ان ملکوں نے اقوم متحدہ سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے ۔

جس پر اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہنگامی طور پر کل طلب کیا گیا ہے اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی غزہ کی موجودہ صرتحال کو انتہائی خطرناک اور تباہ کن قرار دیا ہے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے کئی سفیر آج غزہ اور مصر کے رفاہ بارڈر کا دورہ بھی کریں گے ان کے دورے کا مقصد غزہ کے محصور فلسطینیوں کی حالت اور ضروریات کا اندازہ لگانا ہے رفاہ کے اس دورے میں ایسے ملکوں کے سفیر شامل ہوں گے جو جنگ میں فلسطین کا ساتھ دے رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+