حوثی جنگجوؤں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے حمایتی فرانس پر حملہ کر دیا
- 12, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیل پر اس وقت جو ملک سب سے زیادہ بھڑکا ہوا ہے وہ یمن ہے یمن کی حوثی فوج اسرائیل کی دشمنی میں یہ دیکھنے سے بھی قاصر ہے کہ اس کے سامنے کتنا طاقتور اور خطرناک ملک ہے کیونکہ یمن جس شدت سے اسرائیل کے شہروں اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اسی طاقت سے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے ساتھی ملکوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے امریکہ کے بعد اب یمن نے فرانس کے ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا ہے یمن نے اس حملے سے قبل یہ دھمکی دے رکھی ہے کہ اسرائیل کے کسی مددگار جہاز کو وہ بحیرہ احمر میں نہیں چھوڑے گا ۔
فرانس بھی ایک ایسا ملک ہے جو کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے اور یمن جنگ میں کھل کر فلسطین کا ساتھ دے رہا ہے بحیرہ احمر میں اسرائیل کی طرف جانے والے ہر جہاز کو حوثی سمندری فوج کے علاقے سے گزر کر جانا پڑتا ہے اب یمن نے اسرائیل پر باقاعدہ نیول بلاکٹ لاگو کر دیا ہے اور اب خوراک ، ہتھیار یا کوئی بھی سامان لے کر جانے یا آنے والے ہر سمندری جہاز کو یمنی فوج نشانہ بنا رہی ہے ۔
تبصرے