سعودی عرب واحد مسلم ملک ہے جو فلسطین کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مدد کر رہا ہے

سعودی عرب واحد مسلم ملک

نیوز ٹوڈے :   یمن اور سعودی عرب دونوں مسلم ملک ہیں لیکن اسرائیل اور فلسطین کی جنگ میں دونوں کا کردار ایک دوسرے کے مخالف ہے ایک مسلم ملک یمن ہے جو اپنی جان داؤ پر لگا کر فلسطینیوں کی مدد کر رہا ہے اور دوسرا ملک سعودی عرب ہے جو فلسطینیوں کی مدد کرنے کی بجاۓ الٹا اسرائیل اور امریکہ کو راحت اور فائدہ دے رہا ہے بلکہ امریکہ کو تو سعودی عرب سے دہرا فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ یمن اسرائیل پر جو راکٹ اور میزائلیں داغتا ہے انہیں اسرائیل تک پہنچنے سے پہلے سعودی عرب سے گزرنا پڑتا ہے اور سعودی عرب ان راکٹوں اور میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیتا ہے ۔

کیونکہ سعودی عرب نے اپنی زمین پر امریکہ کا پیٹریاٹ ڈیفینس سسٹم تعینات کر رکھا ہے اس ڈیفینس سسٹم سے یمن کی میزائلوں کو روکنے کیلیے جو میزائلیں فائر جاتی ہیں ان کی مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے ہوتی ہے اور اگر ان میزائلوں کو سعودی عرب نہ روکے تو ان کو اسرائیل اور امریکہ کو روکنا پڑتا ہے اس لیے اب پہلے تو امریکہ نے اپنی میزائلیں سعودی عرب کو ملین ڈالرز میں بیچیں اور اب ان کو یمن کے خلاف استعمال بھی کروا رہا ہے سعودی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ان میزائلوں کو امریکہ کی مدد کیلیے نہیں بلکہ اپنے دفاع کیلیے روک رہے ہیں لیکن بالواسطہ نہیں بلا واسطہ سعودی عرب اسرائیل اور امریکہ کی مدد کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+