بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر ہڑپنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ

نیوز ٹوڈے :   بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی وزیر اعظم مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنے کے اقدام کو جائز قرار دے دیا مقبوضہ کشمیر کی الگ ریاست کی درخواست بھارت کے سپریم کورٹ میں داخل کرائی گئی تھی جسے بھارتی سپریم کورٹ نے رد کرتے ہوۓ فیصلہ دیا ہے ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اس کی علیحدہ اپنی ذاتی کوئی حیثیت نہیں بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کا مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے اور بھارت سے الحاق کے بعد مقبوضہ کشمیر اپنی الگ حیثیت برقرار نہیں رکھ سکتا ۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کو مسخ کرنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے دفتر خارجہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بات کرتے ہوۓ کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مقبوضہ کشمیر مسلمانوں کا ایک متنازعہ علاقہ ہے بھارتی سپریم کورٹ کو اس کی الگ حیثیت ختم کرنے کا کوئی حق نہیں نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھارت کی بیرون ملک قتل کی مزید کئی وارداتیں سامنے آئیں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+