ایرانی شخص نے ان چمچوں کے ذریعے کیسے عالمی ریکارڈ بنایا

چمچ رکھنے کا عالمی کارنامہ

نیوزٹوڈے:   ایرانی شخص کا جسم پر سب سے زیادہ چمچ رکھنے کا عالمی کارنامہ بن گیا، اس میں حیرت والی بات یہ ہے کہ 51 سالہ ابوالفضل صابر مختاری نے بغیر قمیض کے اپنے جسم پر کل 88 چمچوں کو متوازن کر کے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جلد میں چیکنی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے یہ ریکارڈ بنایا ہے۔

وہ اپنی اس منفرد صلاحیت کی وجہ سے اپنے جسم کی توانائی کی مدد سے کسی بھی چیز کو دیر تک اپنے جسم میں چپکائے رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کا یہ ہنر صرف چمچوں تک محدود نہیں ہے، کوئی بھی چیز جس کی سطح برابر ہو وہ اسے اپنے جسم سے چپکا سکتا ہے جیسے کہ کوئی بھی پھل، پتھر، لکٹری، شیشہ ، اور یہاں تک بالغ انسان بھی ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+