خان یونس میں اسرائیلی فوج نے یزیدی فوج کی مثال قائم کر دی
- 13, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : غزہ میں پچھلے 8 روز سے جنگ جاری ہے نہ تو اسرائیل کے حملے رک رہے ہیں اور نہ ہی حماس کے حوصلے پست ہو رہے ہیں اسرائیلی فوج حماس کے ٹھکانوں پر لگاتار حملے کر رہی ہے حماس کے حملے اور اسرائیلی فوج کی حماس پر بمباری تو جنگ کی ایک عام صورت ہے لیکن ان 8 دنوں میں اسرائیلی فوج نے صرف غزہ میں 18 ہزار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہےاسرائیلی فوج سب سے زیادہ حملے خان یونس کے علاقے میں کر رہی ہے خان یونس میں اسرائیلی فوج نے یزیدیت کی مثال کو زندہ کر دیا ہے یزید کی فوج کی طرح غزہ کے مسلمانوں پر بھی نیتن یاہو کی فوج نے کھانا اور پانی بند کر رکھا ہے
معصوم بچوں اور بے گناہ خواتین کو شہید کیا جا رہا ہے غزہ میں اسرائیلی فوج آسمان سے بھی قہر برسا رہی ہے اور اسرائیلی توپوں سے بھی حماس کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جنوبی غزہ میں حماس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوۓ اینٹی ٹینک راکٹ لاؤنچر سے اسرائیل کے ایک ٹھکانے کو اڑا دیا حماس کی تابڑ توڑ فائرنگ سے آئی ڈی ایف بوکھلا گئی ہے خان یونس میں آئی ڈی ایف کے ایک قافلے پر حماس نے حملہ کرکے قافلہ تتر بتر کر دیا ہے حماس کے لڑاکے گھات لگا کر حملے کر رہے ہیں حماس نے اسرائیل کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے حماس کی شرطوں کو نہ مانا تو غزہ میں اسرائیل کا ایک فوجی بھی زندہ نہیں بچے گا ۔
تبصرے