حوثی لڑاکوں نے ناروے کے آئل ٹینکر شپ کو بھی کروز میزائلوں سے اڑا دیا
- 13, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکے امریکہ اور اسرائیل کی پریشانی بڑھا رہے ہیں حوثی لڑاکوں کے نشانے پر امریکہ ، اسرائیل اور فرانس کے جہازوں کے بعد آج ناروے کا ایک آئل ٹینکر شپ آ گیا حوثی لراکوں نے بحیرہ احمر میں ناروے کے بحری جہاز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا اب امریکہ اور اسرائیل نے بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکوں کی لگامیں کسنے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن بحیرہ احمر میں حوثی لڑاکوں کی طاقت کو کم کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن بحیرہ احمر میں بہت بڑی جنگ کے خطرات بڑھنے لگے ہیں ۔
ناروے کے جس تیل سے بھرے جہاز پر حوثی لڑاکوں نے میزائلیں داغیں اس تیل کی سپلائی اسرائیل کو ہونے والی تھی جس کو راستے میں ہی یمنی حوثیوں نے نشانہ بنا لیا حوثی کا صرف یہی مؤقف ہے کہ وہ بحیرہ احمر سے صرف کھانے پینے کی امدادی چیزیں لے جانے والے جہازوں کو گزرنے دے گا اس کے علاوہ کسی کو گزرنے نہیں دیا جاۓ گا حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں ایسی بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں کہ اگر اسرائیل اور امریکہ نے یہاں کا رخ کیا تو بچ نہیں پاۓ گا ۔
تبصرے