لبنان اسرائیل سرحد پر بھی بھیانک جنگ کا آغاز ہو چکا ہے
- 13, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اس وقت لبنان اسرائیل سرحد پر بھی بھیانک جنگ چھڑ چکی ہے حزب اللٰہ نےاسرائیل پر حملے کا ایک وڈیو جاری کیا ہےحزب اللٰہ نے دعوٰی کیا ہے کہ اس کے حملوں میں اسرائیل کے کئی ٹینک اور ہتھیار تباہ ہوۓ ہیں حزب اللٰہ اسرائیل کے خلاف نۓ اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے اسرائیل نے بھی دعوٰی کیا ہے کہ حزب اللٰہ نے اینٹی ٹینک میزائلیں اور گرینیٹ راکٹ سے اسرائیلی فوجیوں کو بہت قریب سے نشانہ بنایا ہےحزب اللٰہ نے ان حملوں کی جو وڈیوز جاری کی ہیں ان وڈیوز میں میں حزب اللٰہ جن خطرناک رائفلوں کا استعمال کر رہا ہے وہ اسرائیل کے پسینے چھڑا رہی ہیں ۔
حزب اللٰہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں کیلیے اسے اسرائیل نے ہی اکسایا ہے کیونکہ اسرائیل نے اس کے علاقوں میں گھس کر ان پر حملے کیے اسرائیلی فوجیوں نے رات کے وقت لبنانی شہریوں کو نشانہ بنایا اور کئی بے گناہ شہریوں کی جان لے لی اور لبنان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا اسرائیلی فوج کی ان کاروائیوں پر حزب اللٰہ کے کمانڈرز بری طرح بھڑک گۓ اور انہوں نے اسرائیل کو مٹانے کی دھمکی دے دی اور حملے شروع کر دیے ۔
تبصرے