سعودیہ کی آرامکو کمپنی نے پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیے

پاکستان میں سرمایہ کاری

نیوز ٹودے:   سعودی عرب کی ایک بہت بڑی کمپنی آرامکو نے پاکستان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے آرامکو کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہوۓ آئل اینڈ گیس کمپنیز کے چالیس فیصد شیئرز خرید لیے ہیں آرامکو کمپنی اور پاکستان کے درمیان اس معاہدے پر سعودی عرب کے شہر دہران میں دستخط ہو چکے ہیں پاکستان کے ساتھ اس معاہدے سے آرامکو کمپنی کو ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ وہ پاکستان میں اپنی کمپنی کی اشیا متعارف کرا سکے گی ۔

بلیوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کمپنی پاکستانی آئل ریٹیل کی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ شامل ہوئی ہے معاشی ماہر ڈاکٹر خاقان نجیب نے پاکستان کے آرامکو کمپنی کے ساتھ اس معاہدے کو پاکستان کی ترقی کیلیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاکستان کیلیے ایک بہت بڑی خوشی کی خبر ہے یہ پہلی سیڑھی ہے اس معاہدے کے بعد اور بھی بہت سی بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں اپنا سرمایہ لگانے کیلیے تیار ہو جائیں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+