اسرائیل کے جبالیہ کیمپ پر حملوں میں ایک عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید ہو گۓ

عرب صحافی کے خاندان

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی فوج کی غزہ پر بربریت اور مظالم میں آۓ دن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی زد میں نہ صرف فلسطینی بلکہ فلسطین میں رہنے والے غیر ملکی بھی آ رہے ہیں گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے رات بھر جبالیہ کیمپ اور مغازی کیمپ پر گولہ باری کی صیہونی فوج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری سے جبالیہ کیمپ میں پناہ لیے ہوۓ ایک عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید ہو گۓ اسرائیلی فوج نے رفاہ شہر کو بھی اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور رفاہ شہر پر بھی مسلسل حملے کر رہا ہے رفاہ شہر پر حملوں میں ایک گھر پر حملے سے ایک ہی گھر کے 9 افراد شہید ہو گۓ ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرار داد کو امریکہ کی طرف سے ویٹو کیے جانے پر اسرائیل کے حوصلے مزید برھ چکے ہیں اور اسرائیل بغیر کسی وقفے کے لگاتار فلسطین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اسرائیل نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس کی فوج نے جنگ کے دوران دو ماہ میں غزہ پر دس ہزار فضائی حملے کیے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+