اسرائیل جنگ کے دو ماہ بعد ہی ہتھیاروں اور فوجیوں کی بھیک مانگنے لگا ہے

فوجیوں کی بھیک

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگا لیجیےکہ جنگ کے صرف دو ماہ بعد ہی اسرائیل نے ہتھیاروں کیلیے کئی ملکوں سے بھیک مانگنا شروع کر دی ہے اسرائیل ہتھیاروں کیلیے امریکہ ، جرمنی ، فرانس اور برطانیہ سے مدد مانگ رہا ہے اور اب نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اسرائیل کے پاس غزہ میں جنگ لڑنے کیلیے فوج بھی کم پڑ گئی ہے غزہ میں امریکہ کی پرائیویٹ ایجنسی فری فارورڈ اوبسرویشن گروپ یعنی ایف او جی کے فوجی بھی اسرائیلی فوج کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں ۔

امریکہ نے خود یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کی پرائیویٹ ملٹری غزہ میں حما س کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے ایف او جی امریکہ کی پرائیویٹ فوج ہے جو دوسرے ملکوں کی مدد کیلیے اپنی فوج کو کرایے کی فوج کے طور پر بھیجتی رہتی ہے امریکہ کی اس ملٹری کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کچھ تصویریں نشر کی ہیں اور یہ پیغام بھی لکھا ہے کہ ان کی فوج غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+