امریکہ بھی ہوا اسرائیل کے خلاف

اسرائیل کے جنگی جرائم

نیوز ٹوڈے :   غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم آج بھی جوں کے توں جاری ہیں اسرائیلی فوج غزہ کے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی نشانہ بنا رہی ہے اسرائیل کے ان جنگی جرائم کے خلاف امریکہ نے بھی آواز اٹھائی ہے امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بلا امتیاز بمباری کی وجہ سے اپنی بین الاقوامی حمایت کھوتا جا رہا ہے جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو معاملات سنبھالنے کیلیے کابینہ تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہےلیکن اسرائیل کی حکومت ایک نہایت قدامت پرست حکومت ہے اور اسرائیل کی قدامت پسند حکومت دو ریاستی حل کی حامی نہیں ہے حالانکہ دنیا کے تمام ملک فلسطین اسرائیل جنگ کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہی بتا رہے ہیں اسرائیل کو ایک طرف بائیڈن کے اس بیان سے جھٹکا لگا ہے تو دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردا اکثریت ممالک نے منظور کر لی 153 ملکوں نے جنگ بندی قرارداد کے حق میں ووٹ دے دیا دس ملکوں نے اس قرارداد کی مخالفت کی جن میں امریکہ اور اسرائیل شامل ہیں جبکہ 23 ملکوں نے ووٹ ہی نہیں دیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری تعداد میں قرارداد منظور کر لی حماس کیلیے یہ بہت بڑی جیت ہے کہ امریکہ جیسے ملکوں کی مخالفت کے باوجود جنگ بندی قرارداد منظور ہو گئ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+