اسرائیل اب حزب اللّٰہ کے سامنے نرم پڑنے لگا ہے

اسرائیل کے وزیر دفاع

نیوز ٹوڈے :    لبنان کی مزاحمتی جماعت اور ایران کی حمایت یافتہ جماعت حزب اللٰہ غزہ میں جنگ شروع ہوتے ہی اسرائیل کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے پہلے تو حزب اللٰہ جماعت چھپ کر اسرائیل پر وار کر رہی تھی لیکن اب واضح طور پر کھلے عام جنگ کے میدان میں آ چکی ہے اس جنگ میں حزب اللٰہ کے سینکڑوں لڑاکے شہید ہو چکے ہیں لیکن اس کئے باوجود حزب اللٰہ کےلڑاکے اسرائیل کے خلاف ڈٹے ہوۓ ہیں اسرائیل کو یہ امید نہ تھی کہ حزب ا للٰہ کے لڑاکے بھی ان کیلیے اتنی پریشانی کا باعث بنیں گے

جب حزب اللٰہ کےلڑاکوں نےاسرائیل کو اس کی امید سے زیادہ طاقت دکھائی ہے تو اب حزب اللٰہ کے سامنے اسرائیل نرم پڑنےلگا ہے اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم پوری دنیا سے حماس کے لڑاکوں کو مٹا دیں گے لیکن اگر حزب اللٰہ اپنی لائن سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہو اور بات چیت کرنا چاہتا ہو تو ہم بھی پیچھے ہٹ جائیں گے اور بات چیت کے زریعے آپس کے معاملات سلجھا لیں گے اسرائیل نے اپنے ایک ہی بیان میں پہلے حماس کو دھمکیاں دیں اور پھر دبے الفاظ میں حزب اللٰہ سے بات چیت کے زریعے حملے روکنے کی بات کی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+