اسرائیلی مظالم پر دلبرداشتہ ہو کر سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا

سعودی عرب

نیوز ٹوڈے:   غزہ کے ساتھ ساتھ اس وقت ویسٹ بینک میں بھی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے حماس کی فوج اسرائیل کے دوسرے گراؤنڈ آپریشن کو بھی بری طرح ناکام بنا رہی ہے اور حماس کے لڑاکے اسرائیلی فوج اور ٹینکوں اور دوسرے ہتھیاروں پر لگاتار حملے کر رہے ہیں حماس کے ہاتھوں بد ترین ذلت کے بعد اسرائیلی فوج معصوم فلسطینی شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اسرائیلی فوج کے ان مظالم سے دلبرداشتہ ہو کر سعودی عرب بھی فلسطینیوں کے حق میں میدان میں آ گیا ۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیلی مظالم کے خلاف بیان دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے فلسطینیوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور ان مظالم پر سعودی عرب اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیوں کا کھلا ثبوت ہیں فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطینیوں کو آزاد اور باوقار زندگی گزارے کا حق حاصل ہے ہم غزہ میں جاری جنگ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور جنگ بند ہونے تک جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+