بھارتی پارلیمنٹ پر دوران اجلاس دو دہشتگردوں کا حملہ

دہشتگردوں کا حملہ

نیوز ٹوڈے:    ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اجلاس کے دوران اسموک بموں سے لیس دو دہشتگرد پارلیمنٹ میں گھس آۓ جس کی وجہ سے لوک سبھا کے اجلاس میں بھگدڑ مچ گئی پارلیمنٹ سے نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں دہشتگرد مہمانوں کے علاقے سے ہوتے ہوۓ ارکان پارلیمنٹ کی نشستوں کے قریب پہنچ گۓ جس سے پارلیمنٹ کے افراد میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ارکان اجلاس چھوڑ کر باہر کی طرف بھاگنے لگے بھارتی میڈیا نے ایوان پر حملے کا الزام خالصتان تحریک کے رہنما گریتونت سنگھ پر لگا دیا ہے-

کیونکہ بھارتی میڈیا کے مطابق گریتونت سنگھ نے پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی بھی دی تھی اس سے پہلے 2001 میں بھی آج ہی کے دن 13 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تھا جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگا دیا تھا جبکہ لوک سبھا اراکین نے ناقص سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے اپنے ہی سیکیورٹی اداروں پر سوال اٹھاۓ ہیں بہر حال ان دہشتگردوں کی وجہ سے اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا اور دونوں دہشتگردوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا پارلیمنٹ کے باہر سے بھی دو مشکوک افراد کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا تاحال حملہ آوروں کا مقصد سامنے نہیں آیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+