بھارت میں مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکر پر پابندی عائد
- 14, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیر اعلی موہن یادو نے اپنی ریاست میں مذہبی اور عوامی مقامات پا لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، وزیر اعلی، موہن یادو نے سپریم کورٹ کے 2005 میں دیے گئے فیصلے کے تناظر میں پابندی عائد کرنا حکم دیا۔ اسے سے قبل 28 اکتوبر 2005 کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عوامی مقامات پر صبح دس بجے سے اگلے دن چھے بجے تک لاوٌڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
فیصلے کے مطابق اسپیکرز سے ماحول میں آلودگی پھیلتی ہے ، جس سے انسانی صحت پر اثر پڑتا ہے اور تہواروں کے موقع پر 15 دن تک لاوڈ اسپیکر کو آدھی رات تک استعمال کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔ بغیر اجازت لاوٗڈ اسپیکر اور دیگر ساوٗنڈ ایمپلیفائنگ ڈیواؕئسز کا اونچی آواز میں استعمال بھی ممنوع ہے۔ آج اس حوالے سے حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
تبصرے