کینیڈین وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا

کینیڈین وزیراعظم

نیوزٹوڈے:   کینیڈین وزیر اعظم ٹروڈو نے ایک بار پھر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ، انہوں نے کہا کہ ہر دیپ سنگھ کے قاتل کو جلد ہی سامنے لایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سکھ رہنما کا ہردیپ سنگھ کے قتل کے ییچھے بھارت ک ملوث ہونے کے ہمارے پاس ٹھوس وجوہات ہے، بھارت کو روکنے کے لیے ان کی دہشت گردی کو عوامی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک انٹرویو میں اس بات کا دعوی کیا کہ خالصتان کے حامی رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے انہوں نے جو بھی الزام لگائے ، ان کا مقصد بھارت کو کاروائیوں سے روکنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کا معاملہ نئی دہلی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس میں اٹھایا گیا تھا لیکن مودی کے ساتھ یہ مسئلہ تعمیراتی ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ بھارت نے اپنے میڈیا میں غلط خبروں کا سہارا لیا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+