فلسطینی حامی گروپ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی، پیغام میں کیا لکھا؟

فوج کی سائٹ ہیک

نیوزٹوڈے:   فلسطینی حامی گروپ کے ایک ہیکر  نے اسرائیلی فوج کی سائٹ ہیک کر لی اور ان کے نام ایک پیغام لکھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی ڈیفینس فورس اور کمپنی کی سائٹ کو کچھ وقت کے لیے ہیک کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، ہیک کرنے کے بعد انہوں نے ایک پوسٹ لگائی ۔ جس میں درج تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی صرف آپ کو دہشتگردی م قتل اور جنگ کے ذریعے ہی نقصان پہنچائے گی اور یہ نقصان بھی زمینی ، ہوائی یا الیکٹرانک ہو سکتا ہے۔ اور  ساتھ ہی گروپ نے آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔ 

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ کرنے والے گروہ نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اردنی نژاد ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے سائٹ ہیک کی تصدیق کی تھی اور بتایا کہ ویب سائٹ کو آف لائن کرنے کے بعد اب دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی افواج کی کاروائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 682  سے زیادہ تجاوز کر گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+