روس نے دیا کھلے عام فلسطین کا ساتھ

فلسطین کی حمایت

نیوز ٹوڈے :   روس نے ایک مرتبہ پھر کھل کر جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دیا ہے ڈھکے چھپے الفاظ میں روس نے کئی مرتبہ غزہ میں اسرائیلی جرائم کی مذمت کی ہے لیکن اب روس کھل کر سامنے آ گیا ہے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس وقت غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل جو انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے روس اسے برداشت نہیں کرے گا سرگئی نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے جس طرح انسانوں کے وجود کا خاتمہ کر رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔

سرگئی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری انتونیو گوتریس کو بھی پیغام دیا ہے کہ آپ اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان کا ہنگامی اجلاس بلائیں جس میں باقی تمام ممالک بھی شامل ہوں اور اس اجلاس میں اسرائیل فلسطین کا کوئی مستقل حل نکالیں حماس جو اسرائیل پر وقتاً فوقتاً حملے کرتا رہتا ہے ان حملوں اور اسرائیل کے فلسطین پر ہونے والے ظلم وستم کا کوئی مستقل حل ہونا چاہیے اس معاملے کا حل صرف آپ کی سلامتی کونسل کے پاس ہے روس نے علی الاعلان فلسطین کا ساتھ دیا ہے اور اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے کی پوری دنیا سے اپیل کی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+