اسرائیل اپنی پوری طاقت حزب اللٰہ کو روکنے پر لگا رہا ہے

   اسرائیل کے حملے

نیوز ٹوڈے:   اسرائیل کے حملے آج بھی غزہ پر لگاتار جاری ہیں اور اسرائیلی فوج غزہ کے ساتھ ساتھ اپنی پوری طاقت لبنان کو روکنے پر لگا رہا ہے لبنان میں آج اسرائیلی فوج نے پھر حزب اللٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اسرائیل کو حزب اللٰہ کی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اسلیے اسرائیل نے حزب اللٰہ کو لبنان کی جنوبی سرحد سے پیچھے دھکیلنے کیلیے فرانس اور برطانیہ کے ذریعے لبنان حکومت پر دباؤ ڈالاہے ۔

اسرائیل کو یقین ہے کہ لبنان حکومت حزب اللٰہ پر کنٹرول کرنے کیلیے بہت جلد اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کر لے گی لیکن اس سے پہلے کہ بات آگے بڑھتی ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر سے ملاقات کی ہے اور دوسری بات یہ بھی ہے کہ حزب اللٰہ لبنان حکومت سے کہیں زیادہ طاقتور بھی ہے اسلیے اگر لبنان حکومت دباؤ میں آ بھی گئی تو حزب اللٰہ لبنان حکومت کے دباؤ میں کبھی نہیں آۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+