کینیڈین وزیر اعظم نے بھارت پر ایک اور دہشتگردی کا الزام لگا دیا

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

نیوز ٹوڈے :   کینیڈا میں دہشتگردانہ وارداتوں کی وجہ سے بھارتی حکومت کے کینیڈا کے ساتھ تعلقات تو پہلے ہی کشیدہ ہو چکے ہیں کینیڈین حکومت نے بھارتی لوگوں کی کینیڈا میں داخلے پر پابندی بھی لگا رکھی ہے لیکن بھارت پھر بھی اپنی دہشتگردانہ کاروائیوں سے باز نہیں آ رہا کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی دہشتگردی کی ایک اور واردات سے پردہ اٹھا دیا کینیڈین وزیر اعظم نے برطانوی چینل پر انٹر ویو کے دوران کہا کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت کی شمولیت کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

بھارت کو دہشتگردانہ کاروائیوں سے روکنے کیلیے ہم نے یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا اس معاملے پر ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہ بھی ثبوت ایسے ہی لائیں گے جیسے امریکہ لایا تھا ایک سوال کے جواب میں جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ جی 20 کے دوران میں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر بات کی تھی لیکن اس کا کوئی اثر نہ ہوا بھارتی حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی بجاۓ الٹا میڈیا کے ذریعے جعلی معلومات کے ساتھ ہمیں بدنام کیا جو کہ محض ایک مزاق تھا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+