فلسطین میں اسرائیلی فوج بری طرح ناکام

بھاری شکست کا سامنا

نیوز ٹوڈے:   اسرائیلی فوج حماس کے خاتمے کیلیے فلسطین کے چپے چپے کو چھان رہی ہے لیکن پھر بھی حماس کے لڑاکے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہے حما س کے لڑاکوں نے اسرائیلی فوج کی ناک میں دم کر رکھا ہے حماس کی القسام بریگیڈ نے خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر دیا اور اسرائیل کو خان یونس سے بھاگنے پر مجبور کر دیا القسام نے ان حملوں کی تصاویر اور وڈیوز بھی جاری کی ہیں ان تصاویر اور وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج کس طرح اپنی گاڑیاں اور اسلحہ بارود چھوڑ کر بھاگ رہی ہے ۔

شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں بھی حماس نے اسرائیلی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں اسرائیل نے خود دعوٰی کیا ہے کہ منگل سے لے کر آج تک 6 افسروں سمیت ان کے 11 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں امریکہ نے بھی جنگ کے دوران غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کاروائیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سے آگاہ کر دیا ہے فلسطین میں معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے اگر اسرائیل فلسطین میں بے گناہ لوگوں کو نہیں مارنا چاہتا تو اس کے عمل سے بھی سامنے آنا چاہیے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+