اسرائیل کا سب سے قریبی دوست ہی جنگ میں اسرائیل سے کترانے لگا
- 16, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : غزہ میں اسرائیلی فوج کی لگاتار بمباری سے امریکہ بھی ناراض ہو گیا ہے اور امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر بن یامین نیتن یاہو کو دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ میں اس نے حملے بند بہ ہوۓ تو وہ دنیا کے کئی ملکوں سے ملنے والی مدد اور حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے امریکہ اس جنگ کا حامی ہونے کے باوجود بار بار اسرائیل کو اس لیے دھمکیاں دے رہا ہے کیونکہ اس جنگ میں بڑی تعداد میں بچوں اور عورتوں کی موت ہو رہی ہے جس پر اسرائیل کے ساتھ ساتھ پوری دنیا امریکہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ۔
اس لیے امریکہ اپنی ساکھ بچانے کیلیے اسرائیل کے خلاف سخت رویہ اپنا رہا ہے جو کہ اسرائیل کیلیے بہت بڑا جھٹکا ہے کیونکہ امریکہ کا واضح کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کو جنگ میں امریکہ کا ساتھ چاہیے تو اسے اپنا رخ تبدیل کرنا ہوگا لیکن اسرائیل یہ ماننے کیلیے تیار نہیں ہے اسلیے اس جنگ میں اسرائیل کاسب سے خاص دوست امریکہ ہی اس کی مدد سے ہاتھ کھینچ رہا ہے کیونکہ اب اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکہ پر بھی کئی سوال اٹھنے لگے ہیں بے رحم اسرائیل جن میزائلوں اور بموں سے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے وہ ہتھیار امریکہ ہی سے آ رہے ہیں اب امریکہ نے کہہ دیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے نہ روکے تو وہ جنگ میں اکیلا پڑ جاۓ گا ۔
تبصرے