جوبائیڈن کی کرسی پڑی خطرے میں
- 16, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکی صدر بائیڈن کی کرسی خطرے میں پڑ گئی امریکی پارلیمنٹ نے صدر بائیڈن کے مواخذے کی تحقیقات کیلیے باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے اس مواخذے کا مقصد اس بات کی تصدیق کروانا ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے چین اور یوکرین میں جو کاروبار کیا ہے اس کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا لیکن اس جرم میں ہنٹر بائیڈن کے ساتھ ساتھ اس کے والد بائیڈن بھی برابر کے شریک ہیں ۔
کیونکہ بائیڈن نے بھی بیرون ملک کاروبار سے فائدہ اٹھایا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ہم منصب ساتھیوں کو بھی فائدہ دیا ہے اس معاملے پر ری پبلکنز کے زیر اثر پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی گئی جس میں مواخذے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد کے حق میں 221 اور مخالفت میں صرف 212 ووٹ آۓ صدر بائیڈن نے رد عمل کے طور پر کہا ہے کہ ری پبلکنز محض بے بنیاد باتوں پر وقت ضائع کر رہی ہے یہ اقدامات بے بنیاد اور سیاسی شعبدہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں ۔
تبصرے