یمن کے حوثی فلسطینی مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پوری ایمانداری سے نبھا رہے ہیں

    نیوز ٹوڈے : یمن کے حوثی لڑاکوں نے فلسطینی مسلمانوں سے جو وعدہ کیا تھا آج بھی پوری طاقت سے نبھا رہا ہے یمن ایک چھوٹا اور کمزور ملک ہے لیکن اس کے باوجود بحیرہ احمر میں یمنی فوج نے اسرائیل اور اس کے ساتھی ملکوں کو دھول چٹا رکھی ہے لیکن فلسطین کا ساتھ دینے کی وجہ سے یمن کے ساتھ بد سے بدتر سلوک کیا جا سکتا ہے اور اس کی شروعات بھی ہو چکی ہیں یورپی ملک جو غزہ میں قتل عام پر بڑھ چڑھ کر بیان دے رہے ہیں کہ یہ غلط ہے  اور اسرائیل کو اپنی کاروائیاں فوری طور پر بند کرنی چاہیں اصل میں یہ ملک اسرائیل کی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں اور انہی ملکوں کی تنظیم ورلڈ فوڈ پروگرام جو پوری دنیا میں بھوکے لوگوں کو کھانا فراہم کرتی ہے

    اس نے حوثی لڑاکوں کی فلسطین میں مدد کرنے کی وجہ سے کھانا پانی بند کر دیا ہے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایسا صرف فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے کی سزا کے طور پر کیا ہے یہی نہیں بلکہ امریکہ ، فرانس ۔ جرمنی اور برطانیہ کے بحری بیڑے جو بحیرہ احمر میں تعینات ہیں وہ اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں اور یمنی حوثیوں کی میزائلوں اور راکٹوں کو اسرائیل تک پہنچنے نہیں دے رہے حوثی لڑاکوں نے آج اسرائیل کی طرف جو ڈرون حملے کیے فرانس کے بحری جہازوں نے انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا یورپی ملکوں کی مخالفت کے باوجود یمن اب بھی اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+