اسرائیلی فوج نے حماس لڑاکوں کو بھوت سے تشبیہ دیتے ہوۓ ان کی برتری کو تسلیم کیا ہے

لڑاکوں کے حملے

نیوز ٹوڈے :   فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اسرائیل نے پچھلے ستر دنوں سے فلسطین کے بے گناہ مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اسرائیل ، حماس کے مکمل خاتمے کیلیے فلسطین کے مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے اس کے باوجود مٹھی بھر حماس کے لڑاکے اسرائیل کو سکھ کا سانس نہیں لینے دے رہے اور اسرائیلی فوج کے حملوں کا جواب اینٹ سے پتھر کے مترادف دے رہے ہیں اسرائیل حماس کے حملوں سے بری طرح بوکھلا گیا ہے ۔

حماس نے ایک ہی دن میں اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر کو ہلاک جبکہ 35 فوجیوں کو زخمی کر دیا دی ٹائمز آف اسرائیل جو کہ اسرائیل کا ایک ایسا اخبار ہے جو فلسطین میں ہونے والی کاروائیوں کو ہمیشہ الٹ ہی بتاتا ہے اس اخبار نے خبر شائع کی ہے کہ حماس کے لڑاکوں کے حملوں سے آج ایک ہی دن میں ایک اسرائیلی کمانڈر جان بحق اور کئی زخمی ہو گۓ ہیں اسرائیل کے ایک کمانڈر نے بیان دیا ہے کہ حماس کے لڑاکے غزہ میں جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں یہ اسلحہ نہ جانے ان کے پاس آتا کہاں سے ہے اسرائیلی کمانڈر نے بیان دیا کہ حماس کے لڑاکوں نے غزہ کی گلیوں کو ہمارے لیے بھول بھلیاں بنا دیا ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا اور جاتے جاتے اچانک ہمارے سامنے آ جاتے ہیں اور ہمارے فوجیوں کو مار کر غائب ہو جاتے ہیں اسرائیلی کمانڈر نے حماس کے لڑاکوں کو بھوت سے تشبیہ دے دی اسرائیلی کمانڈر نے غزہ میں خود حماس کی برتری تسلیم کر لی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+