اسرائیل کو پہنچا بھاری نقصان
- 18, دسمبر , 2023
نیوز ٹو ڈے : فلسطین جنگ کے دوران لگا اسرائیل کو بہت بڑا جھٹکا اور یہ جھٹکا ان ملکوں نے اسرائیل کو لگایا ہے جو کل تک اس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے وہی ملک اب اسرائیل کے خلاف بولنے لگے ہیں یورپی یونین میں شامل ملک تو پہلے ہی اسرائیل کے مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے تھے اور انہوں نے اسرائیل کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا تھا لیکن اب چودہ اور ملکوں نے بھی اسرائیل کے خلاف بولنا شروع کر دیا ہے ان چودہ ملکوں نے اسرائیل سے مطالبہ کر دیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ میں جاری بربریت کو بند کرے ۔
انہوں نے اسرائیل سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ان فوجیوں جو کہ غزہ میں مظالم ڈھا رہے ہیں اور غزہ کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں فوری طور پوری دنیا کے ان چودہ ملکوں نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اسرائیلی فوجیوں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لے اس جنگ میں یورپی یونین کے بعد اب چودہ ملکوں کا اسرائیل کا ساتھ چھوڑ جانا اسرائیل کو بہت بڑا جھٹکا ہے اور اس سے اسرائیل کو بہت بھاری نقصان پہنچا ہے جرمنی اور امریکہ بھی اس مدعے پر اسرائیل کے خلاف ہو گۓ ہیں حماس کے لیڈر نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک نہ کوئی سمجھوتا ہوگا اور نہ ہی قیدیوں کا تبادلہ جب تک اسرائیل غزہ پر حملے روک نہیں دیتا ۔
تبصرے