امریکہ نے کی یمن پر حملوں کی تیاری
- 18, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : جب سے فلسطین پر اسرائیلی حملے شروع ہوۓ ہیں تب سے حوثی لڑاکے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر سے کسی بھی اسرائیل کی مدد کرنے والے بحری جہاز کا گزرنا بند کر رکھا ہے کسی بھی ملک کا جہاز اگر اسرائیل کی مدد کیلیے جا رہا ہوتا ہے تو حوثی لڑاکے اسے نشانہ بنا دیتے ہیں اور تباہ کر دیتے ہیں حوثی لڑاکوں کے ان حملوں کی وجہ سے امریکہ کو بحیرہ احمر میں اپنی ساری طاقت جھونکنا پڑ رہی ہے امریکہ نے بحیرہ احمر میں اپنیے کئی خطرناک ہتھیار اور ڈٖیفینس سسٹم تعینات کر رکھے ہیں جو کہ حوثی لڑاکوں کے حملوں کو ناکام بنا رہے ہیں ۔
پچھلے کئی دنوں میں امریکہ نے حوثی لڑاکوں کے سینکڑوں حملے ناکام بناۓ ہیں اس وجہ سے امریکہ کو اس جنگ میں اسرائیل کے بچاؤ کیلیے اپنا بہت سا پیسہ برباد کرنا پڑ رہا ہے اس سے امریکہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اس لیے یمن کے حوثیوں کے ان حملوں سے تنگ آ کر امریکہ نے یمن پر فضائی حملے کی تیاری کر لی ہے امریکہ نے یمن پر فضائی حملوں کی پوری منصوبہ بندی کر لی ہے جیسا کہ امریکہ کی اس تیاری سے یمن کے حوثیوں کو خوفزدہ ہونا چاہیے لیکن الٹا حوثی لڑاکوں نے اعلان کر دیا ہے کہ اگر امریکہ نےا یک قدم بھی ہماری طرف بڑھایا تو ہم اس کو ایسا جواب دیں گے کہ امریکہ ساری عمر اسے یاد رکھے گا یمن کی اس دھمکی کا مطلب ہے کہ وہ جنگ کیلیے پوری طرح تیار ہے ۔
تبصرے