لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 61 افراد ہلاک

لیبیا میں تارکین وطن

نیوز ٹوڈے:   لیبیا کے قریب غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے افراد کی ایک اور کشتی ڈوب گئی کشتی ڈوبنے سے 61 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے کشتی میں کل 86 افراد سوار تھے جن میں سے 25 افراد کو زندہ بچا لیا گیا لیبیا کے شامل مغربی شہر زوارا کے کنارے سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے تارکین وطن کی کشتی سمندر کی تیز لہروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور الٹ گئی ۔

کشتی میں سوار زیادہ تر تارکین وطن نائیجیریا ، گیمبیا اور دوسرے افریقی ملکوں سے تعلق رکھتے تھے یہ غیر ملکی تارکین وطن اپنا مستقبل سوارنے کیلیے اور اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کیلیے یورپ جا رہے تھے بین الاقوامی ہجرت کی تنظیم نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچوں اور عورتوں کی بھی کافی تعداد ہے اس حادثے میں جن لوگون کو بچا لیا گیا انہیں حراستی مرکز میں شفٹ کر کے طبی امداد دی گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+