حوثی لڑاکوں نے دنیا کی بڑی بڑی شپنگ کمپنیوں سے بحیرہ احمر کا راستہ چھڑوا دیا

بحیرہ احمر کا راستہ

نیوز ٹوڈے :   فلسطین پر اسرائیلی جارحیت شروع ہونے سے ہی حوثی لڑاکے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر سے اسرائیل کی طرف آنے والے بحری جہازوں کا راستہ بند کر رکھا ہے جو بھی بحری جہاز اسرائیل کی طرف بڑھنے کی کوشش کرتا ہے یمن کے حوث اس پر حملہ کر دیتے ہیں یمن کے لڑاکوں کے ان حملوں سے تنگ آ کر دنیا کی دو بڑی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر سے اپنا راستہ ہی بدل لیا جن دو شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنا بند کیا ہے ان میں میرسنگ اور پیپنگ لائٹ کمپنیاں شامل ہیں ۔

ان دو بڑی کمپنیوں کے علاوہ اور بھی کئی شپنگ کمپنیوں نے بھی بحیرہ احمر سے گزرنے کا خطرہ مول لینے کی بجاۓ لمبے راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان لمبے راستوں سے سامان لے جانے سے سامان پر سفری اخراجات بھی بڑھ گۓ ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے تاجروں کی سر دردی بھی بڑھ گئ ہے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے اسرائیل کو سبق سکھانے کیلیے کر رہے ہیں تاکہ مجبور ہو کر اسرائیل غزہ میں امدادی قافلوں کو جانے دے یمن کے حوثی لڑاکوں نے یمن کے اکثر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے انہیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جاتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+