نیتن یاہو جنگ میں دوہری پالیسی پر کام کر ہا ہے

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل کی دوہری پالیسی یہ ہے کہ ایک طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ بندی اور جنگی قیدیوں کی بازیابی کیلیے کی جانے والی کوشوں کے متعلق بیان دے رہا ہے اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ میں نئی عارضی جنگ بندی کیلیے قطر اور مصر سے بات چیت شروع کر دی ہے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے بھی نئی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کیلیے قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے ۔

ایک طرف اسرائیل کی جنگ بندی کرانے کی کوششیں سامنے آ رہی ہیں تو دوسری طرف صیہونی فوج نے گزشتہ رات رفاء ، جبالیہ اور خان یونس سمیت کئی علاقوں پر ہوائی حملے کیے ہیں اسرائیلی فوج نے غزہ میں دو گھروں پر بمباری کرکے دونوں گھروں کے چودہ افراد کو شہید کر دیا اور دونوں گھر تباہ کر دیے اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک چرچ پر بھی فائرنگ کرکے وہاں پناہ لی ہوئ ماں اور بیٹی کو ہلاک کر دیا ان حملوں میں 35 فلسطینی شہید ہوۓ اسرائیلی فوج نے کمال عدوان سکول پر دھاوا بول کر وہاں پناہ لیے ہوۓ 90 افراد کو گرفتار کر لیا یہ اسرائیل کا دوغلا پن ہے کہ ایک طرف وہ جنگ بندی کا واویلا کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کے غزہ پر حملے بدستور جاری ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+