ایران نے کی اسرائیل کو بھڑکانے کی کوشش

اسرائیل کو بھڑکانے کی کوشش

نیوز ٹوڈے :   ایران نے اسرائیل کے خلاف ایسی کاروائی کی ہے جس پر اسرائیلی فوج کسی بھی وقت بھڑک سکتی ہے لیکن اسرائیل جتنا بھی غصہ کر لے ایران کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ایران نے چند دن قبل موساد کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تحقیقات کیں اور پھر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ایرانی ایجنٹوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے موساد کے ایجنٹ کو اس لیے گرفتار کیا ہے کیونکہ یہ اسرائیلی کارندہ ایران میں رہ کر ایران کی عسکری حرکات وسکنات پر نظر رکھتا تھا ۔

اور ایران کی فوج کے متعلق حساس معلومات اسرائیل کو پہنچا رہا تھا اسلیے ہم نے موساد کے اس ایجنٹ کو پھانسی پر لٹکا دیا ہے تمام ثبوتوں اور ایران کے بیانات کے باوجود اسرائیل اس بات کو ماننے کیلیے تیار نہیں ہے کیونکہ یہ بات اسرائیل کی خفیہ ایجنسیوں کے اصولوں کے خلاف ہے پوری دنیا میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب کسی ملک کی خفیہ ایجنسی کا کوئی شخص پکڑا جاتا ہے تو وہ ملک تسلیم نہیں کرتا کہ اس کا اس بندے سے کوئی واسطہ ہے اسرائیل بھی ایسا ہی کر رہا ہے ایک تو ایران نے ا س کے اہم بندے کو مار دیا اور اوپر سے وہ اس پر کچھ بول بھی نہیں سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+