ارجنٹائن میں آنے والے طوفان نے 13 افراد کی جان لے لی

تیز ہوا اور طوفان

نیوز ٹوڈے :   ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس اور نواحی علاقوں میں چلنے والی تیز ہواؤں اور طوفان نے 13 افراد کی جان لے لی ارجنٹائن کے محکمہ موسمیات نے ملک کے دارالحکومت بیونس آئرس اور اس کے نواحی علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے گزشتہ روز تیز ہوئیں اور جھکڑ بیونس آئرس سے 400 میل جنوب کی طرف واقع بندر گاہی شہر بہیا بلانکا سے ٹکرایا تھا جس وجہ سے 86 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت جڑوں سے اکھڑ گۓ ۔

بہیا بلانکا میں آنے والے اس طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گۓ اور دار الحکومت شہر میں انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے علاقے میں بجلی بند ہو جانے کی وجہ سے شہریوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تیز ہواؤں کے باعث بیونس آئرس کے ہوائی اڈے پر ٹرمینل کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے طوفان اتنا شدید تھا کہ ایئر پورٹ پر کھڑے دو طیارے آپس میں ٹکرا گۓ ارجنٹائن کے صدر جیویئر ملی نے حادثات کے باعث ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوۓ دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+