حماس لڑاکوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کا ناک میں دم کر رکھا ہے
- 19, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: غزہ کی تقریباً 45 کلو میٹر لمبی اور 10 کلو میٹر چوڑی پٹی پر حماس نے ایسی جنگی تیاری کر رکھی ہے کہ 27 اکتوبر سے اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر رکھا ہے اور غزہ میں 19 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیل اب تک غزہ پر قبضہ کرنے میں ناکام ہے حماس کے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جن کا توڑ اسرائیلی فوج کے پاس نہیں ہے حماس جنگ میں نۓ نۓ طریقوں سے اسرائیلی فوج پر حملے کر رہا ہے حماس لڑاکوں نے بوریوں میں بم بھر کر ان میں رونے کی آواز والے سپیکر لگا رکھے ہیں ۔
حماس نے بھالو کھلونوں میں رائفلز اور بم بھی چھپا رکھے ہیں حماس لڑاکوں نے کئی سکولوں اور ایسے ایسے مقامات پر ہتھیاروں کے گودام بنا رکھے ہیں کہ جن تک پہنچنا اسرائیلی فوج کیلیے ناممکن ہے بے شک اسرائیل کی طرح حماس کے پاس جدید ہتھیار موجود نہیں ہیں لیکن حماس کے پاس جو ہتھیار موجود ہیں وہ یا تو ایران کے ہتھیار ہیں یا پھر سوویت یونین کے ایسے ہتھیار ہیں جو سستے اور کارآمد ہیں حماس نے غزہ پٹی میں زمین کے نیچے ایسی سرنگیں بنا رکھی ہیں جو پوری دنیا کیلیے عجوبہ ہیں اور جن تک پہنچنا اسرائیلی فوج کیلیے ناممکن ہے ۔
تبصرے