اپوزیشن لیڈر کا جنگ میں ناکامی کی وجہ سے نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ
- 19, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں وہ عالمی برادری اور یسیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں 7 اکتوبر کے حملوں میں ان کی ناکامی ناقابل معافی غفلت اور جرم ہے ان کی حکومت اور ان کی سیکیورٹی اکتوبر کو ہونے والے حملے کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوئ ہے اس لیے نیتن یاہو بطور وزیر اعظم اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتے انہیں اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیےاور اسرائیل میں نۓ انتخابات کرانے کی ضرورت ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے اس مطالبے پر نیتن یاہو کی پارٹی نے رد عمل کرتے ہوۓ کہا کہ جنگ کے حالات میں اس قسم کا مطالبہ شرمناک ہے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد نیتن یاہو نے اپوزیشن لیڈربینی گینٹز کے جنگ کے دوران ایمر جنسی حکومت کے قیام کے معاہدے میں یائر لاپڈ نے نیتن یاہو کو اس ایمر جنسی حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا ۔
تبصرے