پوپ فرانس نے غزہ میں اسرائیلی کاروائیوں کو دہشتگردی قرار دے دیا

پوپ فرانس

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر یورپ کے وہ ملک بھی اب اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں جو اب تک اسرائیل کے ساتھ کھڑے تھے فرانس میں عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانس نے ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں غزہ کے بے گناہ شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا انہوں نے اسرائیل کے چہرے سے نقاب اتارتے ہوۓ عالمی برادری کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑا ہے ۔

گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے غزہ کے ایک چرچ پر حملےمیں دو مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے ہر روز کئی ایسے درد ناک اور افسوسناک واقعات سننے کو مل رہے ہیں ہر روز بے گناہ شہریوں پر بم اور گولے برساۓ جا رہے ہیں پوپ فرانس نے کہا کہ غزہ میں مساجد اور چرچ اور ایسے مقدس مقامات پر بھی حملے ہو رہے ہیں کل اسرائیلی فوج نے چرچ میں ایک عیسائی خاتون اور اس کی بیٹی کو ہلاک کر دیا کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگردی ہے ہاں ایسا ہی ہے یہ دہشتگردی ہی ہے خدا جنگ روکتا ہے آئیے ! اپنے خدا سے امن کی دعا کریں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+