غزہ میں اسرائیلی فوج کا بہت بھاری نقصان ہو رہا ہے اسرئیلی نیوز ایجنسی کا دعوٰی

اسرئیلی نیوز ایجنسی

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل کی ایک نیوز ایجنسی دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جنگ کے دوران جو اسرائیلی فوجی مارے گۓ ہیں ان میں کئی سینئر کمانڈرز اور اعلٰی افسران بھی شامل ہیں یہ اسرائیل کیلیے بہت بڑا خسارہ ہے اور اسرائیل جیسے چھوٹے ملک کیلیے حماس کے ایک ہی حملے میں تیس تیس اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اسرائیل کا بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ اسرائیل کی آبادی بھی بہت کم ہے اور اس کی فوج کی تعداد بھی بہت کم ہے اس لیے جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی کمی کو پورا کرنے کیلیے اسرائیل اب امریکہ کے فوجیوں کو بھی اپنی فوج میں شامل کر رہا ہے ۔

اس کے علاوہ اسرائیل کے ہر فوجی سے اس کی ڈیوٹی سے زیادہ کام لیا جا رہا ہے تاکہ فوجی نظام برقرار رکھا جا سکے ایسے میں ایک اسرائیلی فوجی کی موت دوسرے ملکوں کے 100 فوجیوں کی موت کے برابر ہے اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق اب تک ان کے غزہ میں 115 فوجی مارے جا چکے ہیں اسرائیل کے ہی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تعداد بہت کم بتائی جا رہی ہے حقیقت میں اس سے کئی گنا زیادہ فوجی ہلاک ہوۓ ہیں ایرانی ہتھیاروں اور دماغ کے استعمال کی وجہ سے غزہ میں حماس کے لڑاکے اسرائیلی فوج کیلیے موت ثابت ہو رہے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+