یمن کے حوثیوں نے اسرائیلی معیشت کو زمین بوس کر دیا

اسرائیلی معیشت

نیو ز ٹوڈے :  روس یوکرین جنگ کی وجہ سے جن حالات کا سامنا یورپ کے ملک کر رہے ہیں اب اسرائیل میں بھی ایسے ہی حالات پیدا ہو رہے ہیں اسرائیل میں اب چیزوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے اسرائیلی اب بوکھلا گۓ ہیں اسرائیل کے ان بگڑتے حالات کے پیچھے یمن کے حوثیوں کی طاقت ہے یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کی معیشت کو زمین بوس کر دیا ہے اور دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے یمن کے حملوں کو روکنا اسرائیل اور امریکہ کے بس کی بات نہیں ہے بحیرہ احمر میں حوثیوں نے اسرائیل اور اس کے ساتھیوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے ۔

یمن کے اسرائیلی بندر گاہ اشدود پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے جہازوں کا راستہ تبدیل کر دیا ہے جو اسرائیل کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے اسرائیل اس بندر گاہ سے سالانہ 30 ملین ٹن کھانے پینے کی اشیا دوسرے ملکوں کو بھجواتا ہے لیکن اب راستہ تبدیل ہونے کی وجہ سے ان اشیا کو دوسرے ملکوں تک پہنچنے میں زیادہ وقت لگتا ہے اس لیے جہازوں کی انشورنس کی مد میں بھی لاکھوں ڈالرز بڑھ گۓ ہیں انشورنس کمپنیوں نے اسرائیلی جہازوں کے انشورنس ریٹس بڑھا دیے ہیں انشورنس کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے جنگ میں ہونے والے نقصان کے بعد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اسرائیل کیلیے دوہری مصیبت ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+