امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر حملے کیلیےجنگی تیاری
- 19, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : فلسطین پر اسرائیلی جارحیت شروع ہوتے ہی حوثی لڑاکوں نے فلسطین کا ساتھ دینا شروع کر دیا اور حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس کے ساتھی ملکوں کے بحری جہازوں کو نشانے پر رکھ لیا حوثی لڑاکے کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو اسرائیل کی طرف بھٹکنے نہیں دے رہے جس کی وجہ سے امریکہ کو بحیرہ احمر میں اپنے ہتھیار اور ڈیفینس سسٹم تعینات کرنے پڑے تاکہ وہ اسرائیل پر حوثیوں کے حملوں کو روک سکے اسرائیل کے بچاؤ کیلیے امریکہ کو بہت سارا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
اس لیے امریکہ نے یمن پر حملے کی جو دھمکی دی تھی اس کو عملی جامہ پہنانے کیلیے امریکہ نے اپنے 2 بحری جنگی جہاز یمن پر حملے کی تیاری کے ساتھ بحیرہ احمر میں پہنچا دیے ہیں اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے بھی اپنا ایک بحری جنگی جہاز بحیرہ احمر میں پہنچا دیا ہے یمن پہلے ہی امریکہ کو دھمکی دے چکا ہے کہ اگر امریکہ نے یمن پر ایک بھی حملہ کیا تو یمنی لڑاکے اس خطے سے امریکہ کا نام و نشان ہی مٹا دیں گے اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ سے اپنی عزت تو گنوا بیٹھا ہے اب اسرائیل کا ارادہ ہے کہ امریکہ بھی یمن کے لڑاکوں کے ہاتھوں ذلیل ہو ۔
تبصرے