زائرین کے لیے خوشخبری! سعودیہ میں دو بڑی مساجد کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا
- 19, دسمبر , 2023
نیوزٹوڈے: مسجد الغمامہ اور مسجد ابوبکر صدیق کو تزئیں و آرائش کے بعد زائرین کیلئے کھول دیا گیا۔ مدینہ منورہ میں زائرین کی بڑی تعداد مسجد میں آکر نوافل ادا کرتی ہیں۔ یہ دونوں مساجد مدینہ منورہ میں ہی واقعہ ہیں اور مسجد نبویﷺ سے پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔ ان مسجدوں میں آپﷺ نے عید کی نمازیں بھی پڑھائی اور بارش کے ہونے کے لیے بھی دعا فرمائی تھی۔ ان دونوں مساجد کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا اور بڑی تعداد میں لوگ اس کا رٌخ بھی کر رہے ہیں
تبصرے