آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹ پڑا
- 20, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : آئس لینڈ جزیرہ نما ریکیجینز میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران چھوٹے چھوٹے زلزلوں کے سلسلے کی وجہ سے بالآخر آج ایک آتش فشاں پھٹ پڑا آئس لینڈ کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ میں ماہی گیری کے قصبے گرینڈ ویک کے شمال میں واقع ریکیجینزمیں سینکڑوں چھوٹے زلزلوں کی وجہ سے پیر کی رات سوا دس بجے کے قریب آتش فشاں پھٹنا شروع ہوا تھا ۔
دھماکے کے بعد نارنگی رنگ کا دھواں زمین سے ایک گیس کی شکل میں نکلنا شروع ہوا اور اس کے ارد گرد سرخ دھوئیں کے بادل چھا گۓ آٹش فشاں پھٹنے کے بعد پگھلے ہوۓ لاوے کے ذرات دور دور تک اڑنے لگے محکمہ موسمیات نے نارڈک ملک میں کئی ہفتوں کے زلزلوں کے دوران ہی آتش فشاں پھٹنے کی پیش گوئی کر دی تھی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ماہرین یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ یہ لاوا کب تک نکلتا رہے گا ماہرین آتش فشاں پھٹنے پر گہری نظر رکھے ہوۓ ہیں ۔
تبصرے