جرائم کی دنیا کی پراسرار شخصیت داؤد ابراہیم کی چھٹی مرتبہ ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے

داؤد ابراہیم

نیوز ٹوڈے :   جرائم کی دنیا کی ایک پراسرار شخصیت داؤد ابراہیم بھی ہے جس تک کوئی بھی شخص رسائی حاصل نہیں کر سکتا 2008 میں انٹر پول کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق شیخ داؤد کا نام دس مطلوبہ افراد میں چوتھے نمبر پر تھا جس کو بھارت میں دہشتگردی کی علامت مانا جاتا ہے داؤد ابراہیم کو بھارت میں دہشتگردی پھیلانے والے گروہ کا سرغنہ مانا جاتا ہے 1993 میں ہونے والے بھارت میں12 دھماکوں کا الزام بھی داؤد ابراہیم پر لگایا گیا تھا اس وقت داؤد دبئی میں مقیم تھا ۔

امریکی حکام کے مطابق داؤد وسیع پیمانے پر منشیات کے دھندے میں بھی ملوث تھا داؤد ابراہیم کے کئی روپ تھے وہ دہشتگرد ، اسمگلر اور غریب پرور بھی تھا پچھلے بیس سالوں میں تقریباً پانچ مرتبہ یہ افواہیں پھیل چکی ہیں کہ داؤد ابراہیم مر گیا ہے یا مار دیا گیا ہے آخری مرتبہ 2018 میں یہ خبر پھیلی تھی کہ جرائم کی دنیا کا معروف شخص داؤد ابراہیم کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گیا ہے اور اب پانچ سال بعد ایک مرتبہ پھر یہ خبر وائرل ہوئی ہے کہ داؤد ابراہیم کراچی کے ایک ہسپتال میں زہر کھانے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+