امریکہ نے کیا یمن کے حوثیوں کے خلاف ملٹی نیشنل آپریشن کا اعلان
- 20, دسمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : حوثی لڑاکوں کے خلاف امریکہ نے ملٹی نیشنل آپریشن کا اعلان کر دیا ہے یمن کی حوثی جماعت کے خلاف امریکہ کا یہ بہت بڑا فیصلہ ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں دس ملکوں کی فوجیں حوثی لڑاکوں پر حملہ کریں گی ان میں برطانیہ ، اٹلی ، فرانس ، کینیڈا ، سپین ، نیدر لینڈ ، ناروے اور امریکہ جیسے ملکوں کی فوج شامل ہوں گی امریکہ کی سمندری فوج کے اعلٰی افسر آسٹن نے بحرین کے دورے کے دوران اس آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔
کہ وہ بحیرہ احمر میں تجارت کے تحفظ کیلیے ایک کثیر القومی آپریشن کا آغاز کر رہے ہیں کیونکہ حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں بڑی بڑی مال بردار کمپنیوں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا ہے جس کی وجہ سے عالمی اقتصادی مسائل میں اضافہ ہونے لگا ہے اور عالمی تجارت پر برے اثرات پڑنے لگے ہیں اس لیے اب ان ملکوں کا گروپ اب بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں حوثی کاروائیوں کے خلاف مشترکہ گشت کرے گا ۔
تبصرے